Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانگ کانگ کے تمام شہریوں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو گا

Now Reading:

ہانگ کانگ کے تمام شہریوں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہو گا

ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ پورے ہانگ کانگ کے تمام شہریوں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

منتظم اعلیٰ کیری لیم نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریباً تمام 74 لاکھ باشندوں کو تین بار ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے حکام کا منصوبہ ہے کہ مرکزی چین کے تعاون سے یومیہ دس لاکھ تک ٹیسٹ کیے جائیں گے اور متاثرہ افراد کے علاج کے لیے عارضی سہولیات بنائی جائیں گی۔

جم اور سینما گھروں جیسے کاروباروں کی بندش، تین یا زائد افراد کے جمع ہونے کی ممانعت اور ریستورانوں میں رات کے وقت کھانے پر پابندی میں اپریل کے اواخر تک توسیع کی جائے گی۔

گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے کرتے ہوئے اسکولوں کو مارچ سے اپریل کے اواخر تک بند رکھا جائے گا۔ہانگ کانگ خطے میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یومیہ نئے متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Advertisement

چین، اپنی صفر کووڈ پالیسی کے باعث چوکنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ ہفتے صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ کی حکومت کو ہر ممکن اقدام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ہانگ کانگ میں مارچ میں ہونے والے منتظم اعلیٰ کے انتخابات بھی مئی تک مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر