وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف آج بلوچستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نوشکی میں جوانوں کےساتھ وقت گزاریں گے اور دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں سے ملاقات بھی کرینگے۔
اس موقع پر آرمی چیف کو علاقے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائےگا۔
وزیراعظم آج کوئٹہ پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان بھی آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی و صوبائی وزرا کے ہمراہ نوشکی جائیں گے، جہاں یادگار شہدا پر پھول چڑھائیں گے۔
وزیراعظم نوشکی میں ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کو نوشکی کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائےگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News