Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائیو جی ٹیکنالوجی پرندوں کی موت کا سبب؟ پر اسرار ہلاکت کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

فائیو جی ٹیکنالوجی پرندوں کی موت کا سبب؟ پر اسرار ہلاکت کی ویڈیو وائرل
فائیو جی ٹیکنالوجی

پاکستان میں فائیو جی کا آغاز کب ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی

آسمان پر اڑتے پرندوں کا ایک ریوڑ اچانک سے زمین پر آگرا جس کے نتیجے میں درجنوں پرندے ہلاک ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر اڑتے پرندوں کا ایک جُھنڈ اچانک سے ایک گھر کی چھت سے ٹکرا جاتا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں پرندے نیچے گرجاتے ہیں جب کہ باقی واپس سے ریوڑ کے ساتھ اڑ جاتے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو شمال امریکی شہر میکسیکو کی ہے جہاں پیلے سر والے کالے پرندوں کا ایک ریوڑ تیزی سے آتا ہے اور گھر کی چھت سے ٹکرا کر واپس اڑ جاتا ہے لیکن اس دوران درجنوں پرندے نیچے گرجاتے ہیں اور وہی پر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ امریکی ایئرپورٹس کے اطراف 5 جی سروس فراہم نہ کرنے کا مطالبہ

اس دوران گلی میں لگے سیکیورٹی کیمرے میں سارا منظر ریکارڈ ہوجاتا ہے جو بعد ازاں کوئی سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتا ہے اور وائرل ہوجاتا ہے۔

Advertisement

مقامی خبرایجنسی کے مطابق علاقہ مکینوں نے جب درجنوں پیلے سر والے کالے پرندوں کو زمین پر مردہ حالت میں دیکھا تو انہوں نے پولیس کو طلب کرلیا ، جنہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے متعدد فون کالز موصول ہوئی ہیں۔

پرندوں کی پراسرار ہلاکت سے متعلق وائرل ویڈیو کو 1.4 ملین بار ٹوئٹر پر دیکھا جاچکا ہے اور اسے فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا ہے جہاں ویویز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

Advertisement

دوسری جانب صارفین کی جانب سے بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ ان پرندوں کی موت کیسے واقع ہوئی ، البتہ پرندوں کی پراسرار ہلاکت سے متعلق کچھ پتہ نہیں لگایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں؛ 5 جی ٹیکنالوجی پاکستان میں کب آئے گی؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتادیا

کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پرندوں کی پر اسرار ہلاک کی وجہ ، فائیو جی ٹیکنالوجی کو قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر