Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوریا میں شور کا جواب شور سے دینے والے اسپیکر مقبول

Now Reading:

کوریا میں شور کا جواب شور سے دینے والے اسپیکر مقبول

جنوبی کوریا کےباشندوں میں پاکستانیوں جیسی کچھ عادات بھی شامل ہیں یعنی تقاریب پر ساؤنڈ سسٹم کا شور کیا جاتا ہے لیکن اگر پڑوسی نہ سنیں تو اب کوریا والے اس کے لیے اپنے گھروں میں جوابی اسپیکر نصب کررہے ہیں جو جیسے کو تیسا کی طرح ایک جواب ہوسکتا ہے۔

اپارٹمنٹ اور بلڈنگوں میں شور کم نہ کرنے والے ڈھیٹ پڑوسیوں کو شور سنانے والے گھریلو اسپیکرپہلی مرتبہ 2016 میں منظرِ عام پرآئے تھے لیکن اب وہ تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔ شاید اس کی وجہ ہے کہ لوگوں نے کووڈ وبا میں محصور ہوکر زیادہ شورکرنا شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں چھتوں اور دیواروں پر نصب کئے جانے والے بہت سے ماڈل تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔

تیز شوروالے سسٹم کو ایک مؤثر ہتھیار بھی کہا جارہا ہے۔ یعنی اگر کسی وجہ سے شوروغل پیدا کرنے والا پڑوسی باز نہیں آرہا تو اس کے جواب میں یہ سسٹم چلائے۔ اگر پڑوسی کا گھر اگلے دروازے پر ہے یا ایک منزل اوپر تب بھی وہ اس سے متاثر ضرور ہوگا۔

Advertisement

کوریا میں انہیں انتقامی ساؤنڈ سسٹم بھی کہا جاتا ہے۔ بعض اسپیکروں کا ڈیزائن کچھ ایسا ہے کہ اس کا رخ پڑوسی کے گھر کی جانب کردیں باقی آواز سے دھمکانے کا کام یہ خود کرلے گا۔

ان میں سے بیضوی شکل کا اسپیکر بہت مقبول ہے جو تنصیب میں سادہ اور استعمال میں آسان ہے اور اس کی قیمت بھی 150 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ تاہم حکومت نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات بات چیت اور فراست سے حل کرنے کی کوشش ضرور کریں۔ حکومت کے مطابق تیز آواز کے ساؤنڈ سسٹم قابلِ گرفت جرم نہیں اور اسی وجہ سے لوگوں نے صوتی بدمعاشی کا علاج اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر