Advertisement
Advertisement
Advertisement

این سی او سی کا 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز پر نرمی کا فیصلہ

Now Reading:

این سی او سی کا 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز پر نرمی کا فیصلہ
این سی او سی

این سی او سی نے 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز پر نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف سیکٹرز میں نافذ شدہ نان فارماسیوٹیکل انٹروینشنز (این پی آئیز) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز پر نرمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مظفر آباد، پشاور، حیدر آباد، گلگت، مردان اور کراچی میں ایس او پیز میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی، انڈور اجتماع پر پابندی جبکہ آؤٹ ڈور 300 افراد کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انڈور شادی تقریبات پر پابندی جبکہ آؤٹ ڈور 300 افراد کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 828 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 597کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں48 ہزار 37 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار36، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 11ہزار112، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار277، بلوچستان میں 35 ہزار 111، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 380 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 985، خیبر پختونخوا 6 ہزار 133، اسلام آباد 999، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 771 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر