چینی وزیر خارجہ نے نے امریکہ کی جانب سے افغان اثاثے بحال نہ کرنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمانِ چینی وزارت خارجہ وانگ وین نے افغان قومی اثاثے ہڑپ کر جانے کے سبب امریکہ پر شدید تنقید کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغان عوام کی مرضی کے بغیر افغان اثاثے اپنے پاس رکھے ہیں، امریکہ کا یہ عمل ڈاکوؤں کے طرزِ عمل سے مختلف نہیں ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے پھر ثابت ہوا کہ امریکہ اپنے دعوؤں کے برعکس کمزوروں کا دفاع نہیں کرتا، اس عمل سے یہ ثابت ہوا امریکہ اپنے فیصلے صرف اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے کرتا ہے۔
وانگ وین بن کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے مجرم امریکہ کو افغان عوام کی مشکلات مزید بڑھانی نہیں چاہئیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کو افغان عوام کے تمام اثاثے غیر منجمد کرنے چاہئیں اور افغانستان سے یک طرفہ پابندیاں جلد ہٹا دینی چاہئیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان میں انسانی بحران کم کرنے کے لیے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
