Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کے اثاثے بحال نہ کرنے پر چین کی امریکا پر تنقید

Now Reading:

افغانستان کے اثاثے بحال نہ کرنے پر چین کی امریکا پر تنقید

چینی وزیر خارجہ نے  نے امریکہ کی جانب سے افغان اثاثے بحال نہ کرنے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمانِ چینی وزارت خارجہ وانگ وین نے افغان قومی اثاثے ہڑپ کر جانے کے سبب امریکہ پر شدید تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغان عوام کی مرضی کے بغیر افغان اثاثے اپنے پاس رکھے ہیں، امریکہ کا یہ عمل ڈاکوؤں کے طرزِ عمل سے مختلف نہیں ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے پھر ثابت ہوا کہ امریکہ اپنے دعوؤں کے برعکس کمزوروں کا دفاع نہیں کرتا، اس عمل سے یہ ثابت ہوا امریکہ اپنے فیصلے صرف اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے کرتا ہے۔

وانگ وین بن کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے مجرم امریکہ کو افغان عوام کی مشکلات مزید بڑھانی نہیں چاہئیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کو افغان عوام کے تمام اثاثے غیر منجمد کرنے چاہئیں اور افغانستان سے یک طرفہ پابندیاں جلد ہٹا دینی چاہئیں۔

Advertisement

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان میں انسانی بحران کم کرنے کے لیے  ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر