Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے حیدر آباد میں پارٹی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کو 6 دن کے دھرنے میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج سندھ میں کوئی ایسی جماعت نہیں جو لوکل گورنمنٹ پر بات نہ کر رہی ہو، 5 سال قبل جو ہمارے 16 نکات تھے وہ آج تمام پارٹیز کہہ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزار ارب خرچ ہوگئے ، پھر بھی سندھ انسانوں کے رہنے کی بدترین جگہ ہے جبکہ49 ہزار میں سے 11 ہزار اسکول گھوسٹ ہیں ، پہلے ٹیچر گھوسٹ ہوتے تھے اب اسکول ہی گھوسٹ ہوگئے۔

مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہ پیپلزپارٹی کے دور میں معصوم عورتوں اور بچوں پر گولیاں چلائی گئیں جبکہ جو بھی کردار والا انسان تھا یا وہ چھوڑ گیا یا مارا گیا ، جب تک اختیارات ہر یوسی تک نہیں آئیں گے، تبدیلی نہیں آئے گی۔

Advertisement

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ جو باتیں کی تھیں اس پر کتنا عمل ہوا ، ہم نے احتجاج مؤخر کیا ہے اگر باتیں نہیں مانی گئیں تو پھر لائحہ عمل بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر