
پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں محمد رضوان کی شاہین شاہ آفریدی کو خیالی گلے لگانے کے انداز نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے۔
کرکٹ میں کھلاڑیوں کے مابین مختلف ردعمل کا اظہار کیا جاتا ہے جو کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جاتا ہے۔
کسی منظر میں کھلاڑی حریف پر غصہ کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں کھلاڑی وکٹ لینے پر میدان میں ڈانس کرتے ہیں، یہ سب ردعمل کھیل سے الگ ہوتا ہے جس سے شائقین اور کھلاڑی بھی محضوظ ہوتے ہیں۔
ایسا ہی ایک منظر پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں بھی نظر آیا جب ملتان سلطانز کے محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کو خیالی طور پر گلے لگنے کا اشارہ کیا، اس انداز نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے۔
لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے مابین پی ایس ایل 7 کے 17 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران محمد رضوان شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کر رہے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی کی بال پر محمد رضوان نے دفاعی شاٹ کھیلا جو سیدھا شاہین کے پاس گیا، شاہین نے گیند پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ ہاتھ میں نہ آ سکی۔
شاہین شاہ آفریدی نے بال پکڑنے میں ناکامی کے باوجود محمد رضوان کو رن آؤٹ کرنے کے لئے غصے میں تھرو کرنے کا اشارہ کیا، جس پر محمد رضوان نے انہیں اشارتاً گلے لگنے کا کہا اور تصوراتی طور پر انہیں گلے بھی لگایا۔
محمد رضوان اپنے اس ردعمل پر خود بھی مسکرانے پر مجبور ہو گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بمشکل اپنی مسکراہٹ کو روکنے میں کامیاب ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News