
کافی کے بہت سے فوائد سے تو ہم واقف ہی ہیں لیکن اب سائنسدانوں کو ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کافی پینے سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین نے کافی سمیت دیگر مشروبات میں موجود کیفین کے مضرِصحت یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے کی سائنسی وجہ دریافت کرلی ہے۔
مک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کیفین کا زائد استعمال خون میں موجود ایک قسم کے پروٹین ’پی سی ایس کے نائن‘ کی مقدارکم کرتا ہے۔
یہ پروٹین جگر میں جاکر اسے خراب یعنی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو زائل کرنے کے عمل سے روکتا ہے، اس طرح اس پروٹین ’پی سی ایس کے نائن‘ کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھتا نہیں جو بصورتِ دیگر شریانوں میں جمع ہوکر دل کے دورے اور فالج کی وجہ بن سکتا ہے۔
اس نئی تحقیق کے سینیئر سائنسدان ڈاکٹر رچرڈ آسٹن نے کیفین کا ایک فائدہ بتایا کہ یہ ایس آر ای بی پی ٹو نامی ایک اور پروٹین کی سرگرمی کو روکتا ہے اور یہی پروٹین آگے چل کر پی سی ایس کے نائن کی پیداوار کم کرتا ہے۔
اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ کافی اور دیگر مشروبات میں موجود کیفین دو طرح سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول بننے کے عمل کو روکتا ہے۔
علاوہ ازیں منفی اثرات رکھنے والا پروٹین ایس آر ای پی بی ٹو بالراست اور براہِ راست کئی طرح کے امراض کو بڑھانے کی وجہ بھی بنتا ہے، ان امراض میں میں ذیابیطس اور فیٹی لیور کا مرض بھی شامل ہے۔
تاہم سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ محض کافی کے استعمال سے فائدہ نہیں ہوگا اگر آپ اس میں شکر اور کریم ملا کر پی رہے ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے کافی کی اصل افادیت برقرار نہیں رہتی۔
اس کے لئے بلیک کافی کا استعمال کرنا بہتر ہے تاکہ کیفین کی مقررہ مقدار حاصل ہو سکے اور افادیت میں کمی بھی نہ آئے۔
لیکن یہ بات یاد رہے کہ کیفین کی زیادہ مقدار بھی جسم کے لیے نقصاندہ ہوسکتی ہے اس لئے اس کا محدود مقدار میں استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News