Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرے سے دانے اور داغ دھبے دور کرنے کے مؤثر طریقے

Now Reading:

چہرے سے دانے اور داغ دھبے دور کرنے کے مؤثر طریقے

لڑکے اور لڑکیاں 16 سال کی عمر میں نکلنے والے دانوں سے نجات کی تلاش میں رہتے ہیں، اگرچہ یہ دانے ختم بھی ہو جائیں تو ان کے ضدی نشانات پیچھا نہیں چھوڑتے۔

لڑکے اور لڑکیوں میں بالغ ہونے کے بعد ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے دانے نکلنا ایک عام بات ہے، لیکن یہ دانے اور دھبے چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں اس لئے ان سے جان چھڑانا بےحد ضروری ہے۔

مختلف کریموں کی مدد سے دانے وقتی طور پر تو ختم ہو جاتے ہیں مگر کیمیکل والی ان کریموں کی وجہ سے یہ دوبارہ اُبھر آتے ہیں۔

ہمارے بتائے ہوئے چند گھریلو نسخے آزما کر آپ ان دانوں اور دھبوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

دانے اور داغ دھبے دور کرنے کے لئے نسخے

Advertisement

دودھ  

دودھ جہاں پینے پر ڈھیروں فوائد کا حامل ہوتا ہے وہیں داغ دھبے دور کرنے اور جلد کی رنگت نکھارنے کے لئے بھی بہت مفید ہے صبح کچے دودھ سے چہرے پر 5 سے 8 منٹ اچھی طرح مساج کرکے منہ دھو لیں بہت جلد چہرے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔

آلو

چہرے پر آلو کے حیرت انگیز فوائد کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ کچے آلو کے اندر ایک انزائم موجود ہوتا ہے جس کا نام کیٹیچولیس ہے یہ چہرے کی جلد کے نیچے میلانن کی تیاری کے عمل کو روکتا ہے اس ہی میلانن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے درحقیقت چہرے پر داغ دھبے بنتے ہیں، اس کے لئے آلو کے رس کو چہرے پر لگائیں اس سے چہرے پر موجود داغ دھبے دور ہوں گے اور جلد چمکدار ہوگی۔

لیموں 

لیموں میل کاٹنے کے لئے جانا جاتا ہے اس میں بلیچنگ خصوصیات ہوتی ہیں، جو کہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے سبب ہونے والے جلد کے نقصان کو دور کر سکتی  ہیں چہرے پر لیموں کے استعمال سے جلد کی قدرتی رنگت میں نکھار آتا ہے ساتھ ہی داغ دھبے بھی دور ہوتے ہیں اس کے لئے کبھی لیموں کا براہِ راست جلد پر استعمال نہ کریں، بلکہ ٹماٹر کے گودے میں لیموں کا رس ملا کر اس سے چہرے کا مساج کریں اور اسے لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں پھر منہ دھو لیں۔

Advertisement

کھیرے

کھیرا ڈیڈ اسکن سیلز کا خاتمہ کرتا ہے جس کی وجہ سے جلد کو ایک تازگی ملتی ہے اور داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں کھیرے کا رس نکال کر چہرے پر لگائیں اور اسے اپنی غذا میں بھی شامل کریں، کھیرے کو کاٹ کر چہرے پر ملنے سے بھی فائدہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
روغن زیتون کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
دمہ جیسے تکلیف دہ مرض سے تحفظ لانے والے یہ آسان طریقے جانیے!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر