Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عازمین حج کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی

Now Reading:

عازمین حج کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی

سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئی جو وہاں پہنچ چکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ہے اور دوسری پرواز رات 2 بجکر 45 منٹ پر 180 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی، کراچی سے آج مجموعی طور پر 330 عازمین سعودی عرب روانہ ہوئے۔

پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔ سب سے پہلی فلائٹ کراچی سے PA-176 کے ذریعے 179 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔

کراچی سے PF-754 دوسری پرواز کے ذریعے م 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔ اسلام آباد سے PA-276 تیسری پرواز کے ذریعے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے حج آپریشن کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سے مجموعی طور پر 16 ہزار 281 عازمین حج پر جائیں گے۔

Advertisement

 

دوسری جانب پاکستانی عازمین حج کو مکہ اور مدینہ کے کن علاقوں میں رہائش فراہم کی جائیگی، اس حوالے سے ڈی جی حج نے آگاہ کردیا۔

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کا کہنا تھا کہ سرکاری حجاج کو مکہ میں عزیزیہ، بطحا قریش اور حئی نسیم میں رہائش دی جائے گی جب کہ مدینہ منورہ میں تمام پاکستانی عازمین حج کو مرکزیہ میں رہائش دی جائے گی۔

سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ عازمین کے لیے ہرممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حج آپریشن کے دوران حجاج کے فیڈ بیک کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

ڈائریکٹرحج امتیازشاہ کا کہنا تھا کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے کراچی ائیرپورٹ پر سعودی امیگریشن حکام کو 8 کاؤنٹرز دیے گئے ہیں۔ امتیاز شاہ کے مطابق عازمین حج کے سامان کی خصوصی طور پر پیکنگ مفت کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر