Advertisement
Advertisement
Advertisement

کووڈ سے شدید بیمار ہونا معدے کے لئے بھی تباہ کن

Now Reading:

کووڈ سے شدید بیمار ہونا معدے کے لئے بھی تباہ کن

کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے افراد کے معدے کی صحت بہت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

برطانیہ کے کنگز کالج میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس معدے کے معدافعتی نظام پر اثرات مرتب کرتا ہے۔

برطانوی سائنسدانوں نے اس تحقیق میں کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے افراد کے آنتوں کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی جس میں یہ دریافت کیا گیا کہ کورونا وائرس سے جو لوگ شدید بری طرح متاثر ہوتے ہیں ان کے معدے کی صحت کو بےتحاشہ نقصان پہنچتا ہے۔

تحقیق میں ایسے افراد کے نمونے دیکھے گئے تھے جو کووڈ کی پہلی لہر کے دوران اس بیماری سے متاثر ہوکر ہلاک ہوئے تھے۔

عام طور پر کووڈ سے زیادہ بیمار ہونے سے نظام تنفس کے مسائل اور تیز بخار کا سامنا ہوتا ہے مگر اس وائرس سے متاثرہ کچھ مریضوں کو ہیضے، متلی اور قے کا سامنا بھی ہوا، جس سے یہ معلوم ہوا کہ یہ وائرس معدے کی نالی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کووڈ کی سنگین شدت مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے چاہے آنتیں وائرس سے متاثر ہوں یا نہ ہوں، یعنی کووڈ 19 سے معدے میں موجود بیکٹریا کی آبادی متاثر ہوتی ہے۔

نمونوں کے تجزیے سے یہ بھی دریافت ہوا کہ چھوٹی آنتوں کے حصوں کے افعال وائرس کے باعث بدل جاتے ہیں۔

جس کے نتیجے میں بیکٹریا کا تنوع گھٹ سکتا ہے اس تحقیق کے بعد محققین نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ منہ کے ذریعے دی جانے والی ویکسینز ہوسکتا ہے کہ اس وقت مؤثر نہ ہوں جب مریض پہلے ہی بیمار ہوچکا ہو۔

اس کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے محقیقین کا کہنا تھا کہ بیماری کے نتیجے میں مریض کے معدے کا مدافعتی نظام پہلے ہی کمزور ہوچکا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایسی صورت میں منہ سے دی جانے والی ویکسینز بےاثر بھی ہو سکتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ مستقبل میں ان عناصر کو سمجھنا ضروری ہوگا جو معدے کے ان مسائل کا باعث بنتے ہیں تاکہ اس سے بچاؤ کے لئے کوئی راہِ عمل اختیار کیا جائے۔

واضح رہےکہ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے فرنٹیئرز ان امیونولوجی میں شائع ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر