سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ روس ‘گیم چینجر’ ثابت ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ 23 سالوں میں کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔
Wide-ranging exchange of views on major regional & intl issues,incl Islamophobia & situation in Afghanistan will take place. Meeting to review the entire array of relations btw the two countries,incl energy cooperation,trade. PM’s Russia visit ll be a ‘game-changer' #PMIKinRussia
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 23, 2022
جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صدر پیوٹن کی دعوت پر آج روس روانہ ہو رہے ہیں جبکہ خان پیوٹن کی ملاقات جمعرات کو ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول اسلام فوبیا اور افغانستان کی صورتحال پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون، تجارت سمیت تمام تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات ہوگی، وزیراعظم کا دورہ روس ‘گیم چینجر’ ثابت ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس
وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر دو دن روس کا دورہ کریں گے اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا۔
وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہوں گے۔
وزیرعظم آج شام ماسکو پہنچیں گے، روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم 24 فروری کو روسی صدر سے ملاقات کریں گے اور 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول بھی رکھیں گے۔
وزیراعظم دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی ہوگی۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی۔
وزیراعظم عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔
وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
