چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا قومی فرض ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام علاقائی بیوروز کو زیر سماعت مقدمات کی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بھرپور پیروی کرنے کی ہدایت دی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ جدید مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن سسٹم کے تحت نیب کی کارکردگی کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لیا جاتا ہے۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا قومی فرض ہے، نیب 100 فیصد ترقی اور زیرو کروپشن پر یقین رکھتا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کرپشن فری پاکستان کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے’’احتساب سب کا‘‘ کی پالیسی کی عمل پیرا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میگا کرپشن کیسز پر پیشرفت سے متعلق ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کی جڑ ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کا تعلق صرف ملک سے ہے اور یہ صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہے۔
جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف جنگ کو اولین ترجیح دیتا ہے،نیب بدعنوانی کے ذریعےعوام کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے کھڑا کرے گا۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) کا کہنا تھا کہ بدعنوانی سے مستحق افراد اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو مزید معتبر ادارہ بنانے کے لئے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے، اکتوبر 2017ء سے اگست 2021ء کے دوران بالواسطہ اور بلا واسطہ طور پر 538 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔
جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے نے ایسی کارکردگی نہیں دکھائی، نیب نے 1999ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 819 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے مختلف احتساب عدالتوں میں 1274 بدعنوانی کیسز زیر سماعت ہے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1305 ارب روپے بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
