چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ظاہر شاہ، ڈپٹی چیئرمین نیب،سید اصغر حیدر، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی، ڈی جی آپریشنزنیب کے علاوہ سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹرز جنرلز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔
ترجمان نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں نیب کو سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم، ریال، کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدوں اور اربوں روپے کی رقوم برآمد کی۔
ترجمان نیب کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب روالپنڈی کو ملزمہ سعدیہ نور کے خلاف کاسمیٹکس کے کاروبار کی شکایات موصول ہوئی، قانون کے مطابق تحقیقات شروع کی اور احتساب عدالت راولپنڈی میں ریفرنس دائر کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
