Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ہٹاؤ مہم: آصف زرداری لاہور میں متحرک ہوگئے

Now Reading:

حکومت ہٹاؤ مہم: آصف زرداری لاہور میں متحرک ہوگئے
آصف

حکومت ہٹاؤ مہم کے سلسلے میں آصف زرداری لاہور میں متحرک ہوگئے۔

سابق صدر اور شریک چئیر مین پی پی آصف زرداری نے حکومت ہٹاؤ مہم کے باعث ملتان روانگی بھی موخر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی میدان میں ایک اور انٹری کی تیاری کرلی ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملنے کےلئے منصورہ بھی جائیں گے۔

جماعت اسلامی کی قومی اسمبلی میں ایک سیٹ ہے،جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری، سراج الحق سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت حاصل کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کی وکٹ گرنے پر پی پی ٹیم کو مبارکباد

آصف زرداری حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مزید رابطے کریں گے۔

سابق صدر مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی سے دوبارہ ملاقاتوں کا بھی پلان کر رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے دورے کا ایجنڈا بلاول بھٹو مکمل کریں گے جبکہ آصف زرداری لاہور میں ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد چلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر