
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف بھی پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
عاصم افتخار احمد نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا، وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک کے حوالے سے چودہ ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ آج سمجوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال ہو چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اس گھناؤ نے سانحہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ آج صبح بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی طرف سے احتجاج کیا گیا اور بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو کہا گیا کہ وہ دہشتگردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے، بھارت کے ساتھ سمجھوتہ ایکسپریس سانحے پر کافی معلومات شیئر کیں۔
انکا کہنا ہے کہ بھارت میں جو عدالتی ٹرائل ہوا وہ غیر مطمئن ہے، سانحے میں ملوث کرداروں کو باعزت بری کردیا گیا جو قابل مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف بھی پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کی طرح دہشتگردی کا شکار رہا ہے، پاکستان نے بڑی بہادری سے اس جنگ کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ اس بارے میں رابطے میں ہے۔
ترجمان عاصم افتخار نے مزید کہا کہ ایرانی وزیرِداخلہ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور ایران کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News