چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے اعلان کیا ہے کہ لیسکو کے 100فیصد ملازمین کی کورونا کے خلاف ویکسینشن مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو بخوبی اور ذمہ داری سے پورا کرتے ہوئے لیسکو ریجن میں فرائض سرانجام دینے والے ملازمین اور ان کے اہلخانہ میں کورونا ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل نے ویکسینیشن کی آغاہی مہم شروع کی تھی۔
لیسکو کے ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی آغاہی مہم کے لیے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے سے لوگوں کو آگاہی دی گئی ۔ لیسکوکے کل 20,387ملازمین ہیں جن میں سے 20,357ملازمین اپنی ویکسینیشن مکمل کروا چکے ہیں۔
ماسوائے چند ایک ملازمین جنہیں ڈاکٹرز کی جانب سے طبی بنیادوں پر ویکسینیشن سے روک دیا گیا تھا۔
اسی طرح لیسکو ملازمین کے فیملی ارکان بھی اپنی ویکسینیشن مکمل کروا چکے ہیں۔ لیسکو کے زیرِانتظام 5 اضلاع میں لوگوں کی سہولت کے لیے موبائل ویکسینیشن ٹیموں کے قیام کی منظوری بھی دی تھی جس کے مطابق موبائل ٹیموں نے لاہور، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان موبائل ویکسینیشن وینز کے ذریعے نہ صرف لیسکو کے ملازمین بلکہ عام عوام کو بھی ویکسین لگائی گئی۔
مزید براں، چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کا کہنا ہے کورونا کے خلاف جاری ویکسینیشن مہم کے ذریعے پاکستان کو اس وبا سے محفوظ بنانے میں لیسکو اپنا کردار ادا کررہی ہے اور آئندہ بھی اس وباء کے خلاف اپنی ملکی ذمہ داری پوری کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
