Advertisement
Advertisement
Advertisement

مادھوری نے سنایا زندگی کا سب سے مزاحیہ واقعہ، کپل شرما ہنستے ہوئے لوٹ پوٹ

Now Reading:

مادھوری نے سنایا زندگی کا سب سے مزاحیہ واقعہ، کپل شرما ہنستے ہوئے لوٹ پوٹ

بولی وڈ کی سب سے خوبصورت مسکراہٹ والی سدا بہار  اداکارہ مادھوری دکشت نے “دی کپل شرما شو” میں اپنی زندگی کا ایک مزاحیہ واقعہ شیئر کیا۔

اداکارہ میں رواں ہفتے شو میں اپنی پہلی ویب سیریز “دی فیم گیم” کی تشہیر کرتی نظر آئیں گے۔

مادھوری نے ساتھی اداکار سنجے کپور کے ساتھ دی کپل شرما شو میں شرکت کی۔

انہوں نے ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو ایک قلم اور کاغذ مانگنے کے لیے فون کیا تاکہ وہ ان چیزوں کی فہرست بنا سکیں جو وہ اپنے گھر سے لانا چاہتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ڈرائیور نے مادھوری کو قلم اور کاغذ دیا تو انہوں نے اس پر سامان لکھنے کے بجائے عادت سے مجبور ہوکر آٹوگراف دے کر اسے واپس  کردیا۔

Advertisement

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میزبان کپل شرما نے سنجے سے بھی کچھ ایسا ہی شیئر کرنے کو کہا لیکن وہ سب ہنس پڑے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial)

مادھوری اور سنجے اس سے قبل 1995 کی فلم “راجہ” میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

Advertisement

شو کی آنے والی قسط کے پرومو میں، مادھوری اور سنجے اپنے مقبول چارٹ بسٹر “اکھیاں ملاوں کبھی” پر رقص کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

اس موقع پر کپل نے کہا کہ یہ کالج کے لڑکوں کے بٹوے میں پیسے نہیں ہوتے لیکن وہ ہمیشہ مادھوری کی تصویر رکھتے تھے۔

مادھوری “دی فیم گیم” کے ساتھ اپنا OTT ڈیبیو کر رہی ہے، جس کا عنوان پہلے “فائنڈنگ انامیکا” تھا۔

وہ انامیکا آنند نامی بولی وڈ اسٹار کے کردار میں نظر آئیں گی جس کی زندگی کا ایک تاریک پہلو بھی ہے، جو اس کی گلیمرس امیج سے چھپا ہوا ہے۔

مادھوری اور سنجے کے علاوہ اس میں مناو کول، لکشویر سرن، مسکان جعفری اور سوہاسنی مولی بھی ہیں۔ یہ شو 25 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔

شو کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، “بولی وڈ کی آئیکن انامیکا آنند کے پاس سب کچھ ہے لیکن کیا ان کی زندگی پرفیکٹ ہے یا چمکدار، گلیمر اور شہرت کی دنیا میں یہ ایک بالکل بناوٹی چہرہ ہے؟  کیا حقیقی ہے اور کیا نہیں اس کی لکیریں اکثر دھندلی ہوسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر