ٹھٹھہ میں 2 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں آپریشن آج 11ویں روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے 2 ماہی گیروں میں سے ایک کا تعلق بدین اور ایک کا کراچی سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 لاپتہ ماہی گیروں میں سے 10 کی لاشیں مل چکی ہیں اور 2 ماہی گیروں کی تلاش کے لئے پاک میرین سیکیورٹی فورس اور مقامی افراد کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ 22 جنوری کو کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں 3 کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں 46 ماہیگیر ڈوب گئے تھے جن میں سے 34 ماہی گیروں کو بچالیا گیا تھا اور 12 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے۔
7 روز کے لیے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد
کیٹی بندر میں کشتی الٹنے کے واقعے پر 7 روز کے لئے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنر حیدرآباد محمد عباس کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویزن کے ساحلی اضلاع ٹھٹھہ، سجاول بدین میں کھلے سمندر اور دیگر گہرے پانی کی نہروں میں مچھلی کے شکار پر 7 روز کے لئے 144 نافذ کردی گئی ہے۔
کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی اور تیزہواؤں کے باعث ساحلی علاقوں میں مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
