
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے شروع ہوتے ہی پاکستان کے سابق لیجنڈ کھلاڑی انضمام الحق نے پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کے بارے میں بتا دیا۔
پاکستان کے لیجنڈ اور ٹی وی چینلز پر ماہرانہ رائے دینے والے انضمام الحق نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم ملتان سلطان ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورا ملتان سلطان کے اعصاب شکن مقابلے میں ملتان سلطانز کی فتح کے بعد ٹی وی چینلز پر اپنے تبصرے میں کہا کہ ملتان سلطان اس سیزن کی فیورٹ ٹیم ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم ایک مکمل وننگ کمبینیشن میں ڈھل چکی ہے ، اور اس کے ساتھ ساتھ نسیم شاہ کی بالنگ بھی بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد کے بارے میں کہا کہ ٹیم کی کامیابی تک انہیں وکٹ پر کھڑا رہنا تھا ، انہیں میچ فنش کر کے باہر آنا تھا، لیکن وہ ایسا نہ کر سکے۔
سابق لیجنڈ نے کہا محمد حسنین کو بالنگ میں تسلسل نہیں ہے اسے مزید پختہ ہونے کی ضرورت ہے ، رفتار ہی سب کچھ نہیں ہوتی ، موجودہ کرکٹ میں آپ کو مسلسل پرفارمنس دینا ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 7 کے میچ نمبر 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا تھا، جس میں ملتان سلطان نے صرف 6 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News