
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ‘اب ہوگا صاف سکھر’ کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی قیادت میں نکالی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد شہریوں کو اس مہم میں شامل کرنا ہے۔
ارسلان شیخ نے کہا کہ شہری میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر اس مہم میں حصہ لیں، جب تک شہری اس مہم میں شامل نہیں ہوں گے یہ مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون نے کہا کہ شہر کی صفائی اور سرسبز بنانے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری پودے لگائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔
واضح رہے کہ ریلی میں تاجروں، طلبہ، وکلاء،صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی شرکت کی جبکہ یہ ریلی گلوب چوک سے شروع ہوکر لب مہران پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News