
اپنی نئی تخلیق پیش کرنے سے 6 روز قبل ہی ریئل می نے ایک انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اگلے فون میں دنیا کے تیزرفتار ترین چارجر کو شامل کیا جائے گا۔
28 فروری کو کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنی نئی اختراع پیش کرے گی۔ اسی روز رئیل می اپنے جی ٹی ٹو پرو کا اعلان کررہی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ کے لیےپیش کیا جائے گا۔ رئیل می نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ بالکل نئی چارجنگ ٹیکنالوجی پیش کررہا ہے۔
لیکن کمپنی نے ایک چھوٹے سے گرافک پوسٹر کے علاوہ اس کی مزید تفصیلات پیش نہیں کی ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ شاید یہ اوپوکی طرح 150 واٹ کا اسمارٹ فون چارجر ہوگا جسے دنیا کی تیزرفتار چارجنگ ٹٰیکنالوجی قرار دیا جارہا ہے۔ لیکن شیاؤمی پہلے ہی 200 واٹ چارجر کودنیا کا تیزرفتار چارجر قرار دے کر پیش کرچکی ہے۔
تاہم اب اصل صورتحال تو 28 فروری کو ہی سامے آسکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News