پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے امریکا سے متعلق بیان پر وضاحت مانگ لی۔
سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں سوال کیا کہ وزیراعظم نے کہا تھا امریکا نے ہمیشہ ضرورت پڑنے پر پاکستان کو استعمال کیا، جب ضرورت نہ رہی تو تنہا چھوڑ دیا جب کہ وزیر خارجہ نے کچھ اور ہی بیان دیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ وضاحت کی جائے کہ خارجہ پالیسی کونسی ہے؟ وزیراعظم کی یا وزیرخارجہ والی؟ اس طرح کے بیانات افراتفری کی کیفیت پیدا کردیں گے۔
جواب میں قائد ایوان ڈاکٹر وسیم بولے امریکا آپ کا قبلہ ہوگا ہمارا نہیں ، ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ ہم کسی کیمپ میں نہیں جائیں گے، واضح کیا چین کے بعد اب روس کے ساتھ بھی بہترین تعلقات قائم ہونے جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
