Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیری رحمان نے وزیراعظم کے امریکا سے متعلق بیان پر وضاحت مانگ لی

Now Reading:

شیری رحمان نے وزیراعظم کے امریکا سے متعلق بیان پر وضاحت مانگ لی

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے امریکا سے متعلق بیان پر وضاحت مانگ لی۔

سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں سوال کیا کہ وزیراعظم نے کہا تھا امریکا نے ہمیشہ ضرورت پڑنے پر پاکستان کو استعمال کیا، جب ضرورت نہ رہی تو تنہا چھوڑ دیا جب کہ وزیر خارجہ نے کچھ اور ہی بیان دیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ وضاحت کی جائے کہ خارجہ پالیسی کونسی ہے؟ وزیراعظم کی یا وزیرخارجہ والی؟   اس طرح کے بیانات افراتفری کی کیفیت پیدا کردیں گے۔

جواب میں قائد ایوان ڈاکٹر وسیم بولے امریکا آپ کا قبلہ ہوگا ہمارا نہیں ، ہماری خارجہ پالیسی یہ ہے کہ ہم کسی کیمپ میں نہیں جائیں گے، واضح کیا چین کے بعد اب روس کے ساتھ بھی بہترین تعلقات قائم ہونے جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر