Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں مزید فائر اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

مرتضیٰ وہاب کا کراچی میں مزید فائر اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ
مرتضیٰ وہاب

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں مزید فائر اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سینٹرل فائر بریگیڈ کا دورہ کیا۔ سابق سینیٹر یوسف بلوچ، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی، پیپلز پارٹی کے رہنما خلیل ہوت، شکیل چوہدری اور افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے 1912ء کے فائر ٹینڈر کا معائنہ کیا اور کہا کہ فائر بریگیڈ کے ایم سی کا انتہائی اہم محکمہ ہے جو ہمہ وقت فعال اور مستعد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی صورت میں لوگوں کی جان و مال بچانے کے لیے فائر بریگیڈ کا کلیدی کردار ہے، ہمارے فائر فائٹر ہمیشہ لگن اور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فائر بریگیڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کی آبادی کے پیش نظر مزید فائر اسٹیشن قائم کرنا ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اسنارکل اور فائر ٹینڈر درست حال میں ہیں اور آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کراچی میں ہر ماہ آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوتے ہیں جبکہ فائر فائٹر نے لوگوں کی جان و مال بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر