
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھا نکیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کرپشن آپ کے گھر میں ہورہی ہے، آٹا، چینی،ایل این جی،مالم جبہ،ہیلی کاپٹر کیس میں کرپشن کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ عمران نیازی وقت آئےگا قوم آپ سےایک ایک پائی کا حساب لےگی، تحریک عدم اعتماد پاکستان کے عوام کیلئے کررہے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،عدم اعتماد ہمارا حق ہے۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ قوم کےکئی سوارب بچائے،10 سال میں 3 ہزار 3 سو ارب خرچ کیے، قوم کےاربوں بچانےکی 3 سال سے سزابھگت رہاہوں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ میں نے پپرارولزکیخلاف ورزی کی، جرم کیا میں مانتاہوں ،سب سے کم بولی دینے والوں سے 20 فیصد اور کم کروایا، سب سے کم بولی دینے والے سے مزید پیسے کم کروائے ، پیپراقانون کہتاہےبولی دینےوالوں سےحکومت جوڑتوڑنہیں کرسکتی۔
شہبا ز شریف نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کی معیشت کوٹھیس پہنچائی، اکتوبر2018 میں نیب نےمجھے اپنےعقوبت خانے میں بلایا، نیب نے صاف پانی کیس میں بلاکرآشیانہ میں گرفتار کیا،مجھ پر صاف پانی جھوٹاکیس بناگیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہاکہ اس کیس میں تمام لوگوں کو باعزت بری کیاگیا،نیب نے کہامجھ کو حق نہیں تھاکہ کمپنیزکوچیئرکرتا،نیب نیازی گٹھ جوڑ نےکمپنی کےسی ای او،چیئرمین کوبھی نہ چھوڑا،کہاگیاشہبازشریف کےخلاف جھوٹا بیان دوہم تمہیں چھوڑ دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انجینئرراجاصاحب کوکئی ماہ جیل میں رکھا،کتنے لوگوں کو کہاکہ شہبازشریف کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن جاؤں،قوم کے سامنے مجھے رسوا کرنےکی کوشش کی گئی۔
شہبا زشریف نے کہاکہ ن لیگ اور ماضی کی حکومتوں میں 56 کمپنیز بنی تھیں،56 کمپنیز معاملےمیں مجھے نشانہ بنانےکی بھونڈی کوشش کی گئی،کہاگیاصاف پانی کیس میں اربوں روپے کاغبن کیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News