Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم ہر قیمت پر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ختم کریں گے، آرمی چیف

Now Reading:

ہم ہر قیمت پر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ختم کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ہر قیمت پر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ختم کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو میں پاک فوج کی 247ویں کورز کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورز کمانڈرز کانفرنس شرکاء کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، شرکاء کو بلوچستان کے حالیہ واقعات پر خاص طور پر بریف کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی دشمن کی کوششیں ناکام بنانے کے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا ، بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے کے دوران مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں طویل سفر طے کر کے یہاں تک پہنچے ہیں ، مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کیے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی اپنی بحالی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ہم ہر قیمت پر باقی ماندہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ختم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر