Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘اپوزیشن نے عمران خان حکومت کو گرانے کی7 ناکام کوششیں کیں’

Now Reading:

‘اپوزیشن نے عمران خان حکومت کو گرانے کی7 ناکام کوششیں کیں’

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ اپوزیشن نےعمران خان کو گرانے کی 7 بار ناکام کوششیں کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پنڈ داد نخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں مدرسے کے بچے ہمیں کندھوں پراٹھائیں گے، فضل الرحمان کوسیاست ٹھیکے پر دینےسے بھی ووٹ نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکراچی میئرکےالیکشن پرتوجہ دیں ، بلاول بھٹوکوتقریروں سےووٹ نہیں ملیں گے، بلاول بھٹوکواپنی سیاست خود کرنی پڑے گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف اوراسحاق ڈار میں ہمت ہے تو ملک آکر کیسز کا سامنا کریں ،
حیران ہوں لوگ کس منہ سےنوازشریف کوسپورٹ کرتےہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کا اپنا کوئی قد نہیں،دوسروں کے کندھے پرسیاست کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کے کندھے پرسیاست کررہےہیں، بلاول بھٹو بےنظیربھٹوکی سیاست کریں،زرداری کی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکومعلوم ہےجہلم سے 15 بندے بھی نہیں نکلیں گے، بلاول بھٹومدارس کے طلبا کے اوپرسیاست کرناچاہتےہیں، جنہو ں نے معیشت برباد کی وہی مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کی حکومت کو آج یا کل تسلیم کرنا ہی پڑے گا، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کاوزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ

وزیراطلاعات نے کہاکہ شہبازشریف کبھی زرداری توکبھی فضل الرحمان سےملاقات کرتے ہیں، نوازشریف اوران کےبیٹےلندن میں بیٹھےہیں،قوم پیسےکی واپسی تک نوازشریف اینڈ کمپنی کو معاف نہیں کریگی۔

انہوں نے کہاکہ مقصود چپڑاسی ودیگرملازمین کےنام پراربوں روپےکہاں سےآگئے؟

Advertisement

فوادچوہدری نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی وجہ سےآج ملک کی یہ حالت ہے،نوازشریف اوراسحاق ڈارکی ملک واپسی کی جرات نہیں، نوازشریف ،اسحاق ڈاروطن واپسی آکرمقدمات کا سامنا نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف ودیگرکےساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں، ہماراایک ہی مطالبہ ہےقوم کا پیسہ واپس کیاجائے، پہلےدن سےکہہ رہےہیں سارےچوراکٹھےہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام سےکیےگئےوعدےپورےکیے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر