Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت کارڈ کی ہیلپ لائن پر درج ہونے والی ہر شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا، ڈاکٹریاسمین راشد

Now Reading:

صحت کارڈ کی ہیلپ لائن پر درج ہونے والی ہر شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا، ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے  صحت کارڈ کی ہیلپ لائن پر درج ہونے والی ہر شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے فاطمہ میموریل ہسپتال میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے اپنے بیٹے کا علاج کروانے والے صاحب کی سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کانوٹس لے لیا ہے۔

پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فاطمہ میموریل ہسپتال میں یہ صاحب نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے کاؤنٹرپرجانے کی بجائے اوپی ڈی میں گئے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ اوپی ڈی میں ڈاکٹرزنے بتایاکہ ان کے بیٹے کو کوئی ایمرجنسی نہیں ہے جبکہ مریض کی ہرنیا کی کولڈ سرجری ہونی تھی۔

 ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹرزنے مریض کو دو مہینوں کا نہیں بلکہ دوہفتوں کا وقت دیاتھا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہورمیں 96ہسپتالوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کو علاج کی مفت سہولت دے رہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ بارے کسی بھی شکایت کی صورت میں 042-99205765  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  نیا پاکستان قومی صحت کارڈکی ہیلپ لائن پر درج ہونے والی ہر شکایت کا فوری ازالہ کیاجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر