کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے دن مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ’توچل میں آیا‘ کی مصداق 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، مگر جنوبی افریقن بیٹسمین کے لئے کریز پر کھڑا ہونا محال ہو گیا تھا۔
ایک رن پر ڈین ایلگر کے پویلین لوٹنے کے بعد پھر کسی کھلاڑی نے کریز پر ٹھہرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ زبیر حمزہ اور کائل ویرینی نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 33 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔
جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو سکے ، پوری ٹیم 95 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
یہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ کی 90 سالہ تاریخ کا چھٹا واقعہ ہے کہ جب ٹیم 100 کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہی۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے میں مکمل طور پر نیوزی لینڈ کے بالر میٹ ہینری کا ہاتھ تھا، جنہوں نے صرف 23 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
نیوزی لینڈ کے پیسر میٹ ہینری نے اپنے کیرئیر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ میں انہوں نے ایک ہی اوور میں تین جنوبی افریقن کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کے 95 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
