Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم شاہ کی ایف آئی اے کے خلاف آڈیو لیک

Now Reading:

حریم شاہ کی ایف آئی اے کے خلاف آڈیو لیک

پاکستان کی چند متنازع شخصیات میں سے ایک حریم شاہ کی آڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن  ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ان کے ٹریول ایجنٹ کو کال کر کے دھمکایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کے باعث ایف آئی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے لیک کی گئی آڈیو میں ایک شخص جو غالباً ان کا ٹریول ایجنٹ ہے، کہہ رہا ہے کہ اس کو کسی نے حریم شاہ کا ٹکٹ کینسل کرنے کے لیے کہا ہے۔

مبینہ ایجنٹ کی بات پر حریم شاہ نے کہا کہ جب مجھے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے اجازت دی گئی ہے کہ میں جب چاہوں پاکستان آسکتی ہوں تو ایف آئی اے کیسے میرے ٹریول ایجنٹ کو کال کر کے دھمکا سکتی ہے؟

لیک آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ٹریول ایجنٹ مختلف بیانات دے کر حریم کو اپنی بات سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہو پارہا۔

Advertisement

ٹریول ایجنٹ کے مختلف بیانات سے محسوس ہو رہا ہے کہ وہ یہ بات کسی دباؤ میں کر رہا ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے مسلسل اصرار کرنے پر ٹریول ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اس کو ایف آئی اے کی جانب سے کال آئی تھی اور ہدایت دی گئیں تھی کہ حریم شاہ کے ٹکٹ کو کارآمد نہیں کیا جائے گا۔

جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی میڈیا بلاتی ہوں اور دیکھ لوں گی ایف آئی اے کو بھی۔

قبل ازیں حریم شاہ اپنے خلاف ہونے والی انکوائری کی خبروں کے بعد منی لانڈرنگ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا، نہ میں نے منی لانڈرنگ کی نہ مجھے منی لانڈرنگ کے بارے میں اتنی معلومات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بس مذاق میں ایک ویڈیو بنائی تھی، میں اپنے بھائی کے دفتر میں آئی تھی تو کچھ رقم پڑی تھی، تو اُن کی اجازت سے میں نے وہ ویڈیو بنائی۔۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ رقم بھی غیر قانونی نہیں تھی جبکہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کی چند روز قبل غیر ملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انٹرنیٹ پر ریاستی اداروں اور حکومتِ پاکستان کی تضحیک اور ہتک کا عمل قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر