تحریک عدم اعتماد پر ڈیڈلاک کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف میں پھر رابطہ ہوا۔
مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف نے آپس میں بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
نوازشریف نے عدم اعتماد کی کامیابی کےلیے ن لیگ کے مؤقف سے بھی آگاہ کر دیا۔
اپوزیشن کی کمیٹی بھی مرکز یا پنجاب میں عدم اعتماد کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہ کرسکی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے شرائط نہ رکھنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات کو سامنے رکھ کر چوہدری پرویز الہیٰ کے بارے میں فیصلہ کرے گی، تاہم ن لیگ نے چوہدری پرویز الہیٰ کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی صورت میں باقی ماندہ مدت پوری کرنے پر بضد ہیں۔
آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں رابطے کی اندرونی کہانی
دو روز قبل پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میں بھی رابطہ ہوا تھا۔
ڈیڈلاک کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروانے کا کام بھی رک گیا۔
سابق صدر آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے پہلے خود دوبارہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیڈ لاک کی وجہ سے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں بات چیت بھی رک گئی ہے۔
حکومتی اراکین کی حمایت کی صورتِ میں عدم اعتماد کی کیا حیثیت ہوگی؟ اس حوالے سے اپوزیشن کے آئینی اور قانونی ماہرین سے تجاویز بھی مانگ لی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
