Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس آف پاکستان نے آخری کیس کون سا سنا؟

Now Reading:

چیف جسٹس آف پاکستان نے آخری کیس کون سا سنا؟
چیف جسٹس گلزار احمد

عہدے کی مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے آج آخری کیس سنا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آج آخری کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک بنچ کا حصہ تھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے آخری کیس موٹر وے پولیس کے اہلکار مقصود احمد کی ملازمت سے متعلق سنا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مقصود احمد کی ملازمت برطرفی کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کی۔

مقصود احمد کو ذہنی بیماری کی وجہ سےغیر حاضر رہنے پر 2015 میں موٹروے پولیس سے نکال دیا گیا تھا۔

Advertisement

مقصود احمد نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان آج ریٹائر ہو رہے ہیں 

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کے اعزاز میں آج سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا جبکہ رات کو سپریم کورٹ کی جانب سے الوداعی عشائیہ دیا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کےاعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوں گے۔

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار، اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی خطاب کریں گے۔

جسٹس گلزار احمد دو سال دو ماہ سے زائد عرصے تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے۔

Advertisement

نامزد چیف جسٹس کی حلف برداری

نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال کل بہ روز بدھ اپنےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔

وزارت قانون وانصاف کے زیر اہتمام ایوان صدر میں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر