Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برداری کو بھارتی ظلم کا نوٹس لینا چاہیے، گورنر پنجاب

Now Reading:

عالمی برداری کو بھارتی ظلم کا نوٹس لینا چاہیے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عالمی برداری کو بھارتی ظلم کا نوٹس لینا چاہیے۔

چوہدری محمد سرور نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی تک انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات میں بھی مسلمانوں کا قتل عام کیا، گزشتہ ڈھائی سال سے بھارت کا کشمیر میں ظلم مزید بڑھ گیا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ عالمی برداری کو بھارتی ظلم کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستانی عوام آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی دکھارہی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہ کشمیری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق مانگتے ہیں، کشمیر کی جدوجہد میں خواتین بھی کردار ادا کررہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہیں کہ بہتر سالوں سے کشمیری بھائی اپنا حق مانگ رہے ہیں، بدقسمتی ہے کہ اب تک عالمی قرار دادوں پر عمل نہیں ہوا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مودی جب گجرات میں وزیر اعلیٰ تھا تب بھی اس نے مسلمانوں کا قتل عام کیا، اب وہ وزیر اعظم بنا تو اب بھی یہی کام کر رہا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ جب مودی گجرات کا وزیر اعلیٰ تھا تو پاکستانیوں نے برطانیہ میں احتجاج کیا کہ اس شخص کو برطانیہ میں داخلہ نہ دیا جائے، کشمیر میں جو ظلم ہو رہا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

محمد سرور نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں یہ ظلم بہت بڑھ چکا ہے، آرٹیکل تین سو ستر کو یکسر طور پر تبدیل کر دیا گیا، کشمیریوں کی جدوجہد انکی آزادی تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکی جیت تک ساتھ لھڑے رہیں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ میں پاکستان کا سفیر بنوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات
جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
بےبنیاد تاثر قائم کر دیا گیا کہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے ، اعظم نذیر تارڑ
پنجاب حکومت کا ہتک عزت بل کل پنجاب اسمبلی سے منظور کروانے کا ارادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر