تاجر برادری نے کراچی کی مارکیٹوں میں جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کردیا۔
انجمن تاجران سندھ کے صدرجاوید شمس کا کہنا ہےکہ کراچی کی مارکیٹوں میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوی وارداتوں کو روکا جائے۔
انجمن تاجران سندھ کے صدر نے کہاکہ ایڈشنل آئی جی غلام نبی میمن صاحب اچانک بڑھنے والی جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے اقدامات کریں،لیاقت آباد،کریم آباد اورحیدری میں آئے دن ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ تشویش ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، صحافی اطہر متین جاں بحق
انجمن تاجران کراچی کا کہنا ہےکہ خریدار اور دکاندار خود کو غیر محفوظ سمجھتےہیں، انتظامیہ اقدامات کرے،مارکیٹیوں میں گشت میں اضافہ کیا جائےتاکہ تاجر اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی مارکیٹوں میں نفری تعینات کی جائے۔
کراچی میں لوٹ مار جاری، رواں سال مختلف وارداتوں میں 16 افراد قتل
شہر میں لوٹ مار جاری ہے، ملزمان درجنوں وارداتیں کرنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس لوٹ مار کی مختلف وارداتوں میں 16 افراد قتل ہوئے جبکہ کراچی میں 3 ہزار 800 سے زائد موبائل فونز چھین لئے گئے۔
جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں یکم جنوری سے 20 فروری تک 20 سے زائد گاڑیاں چھینی گئیں اور شہرہوں سے اسلحے کے زور پر 670 سے زائد موٹر سائیکلیں بھی چھینی گئیں۔
اس کے علاوہ موٹرسائیکل لفٹرز 6 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں لے اڑے جبکہ 300 کے قریب گاڑیاں چوری ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ‘منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے’
یہ بھی پڑھیں: نئے عالمی اسکینڈل نے دنیا کو ہلا دیا، 18ہزار سوئس اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے بنائے ہوئے قوانین عمران اینڈ کمپنی کیخلاف ہی استعمال ہوں گے، مریم نواز
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
