Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے پیکا قانون کی مکمل حمایت میں بیان جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون کو بہترکرلیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہو یا ایسا قانون ہو جو نافذ ہی نہ ہو سکےبالکل بےتکی بات ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس حوالے سے مزید کہاکہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے اور سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئےاکٹھا ہونا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد عوام کی خواہش پر لا رہے ہیں، شہباز شریف

مریم اورنگزیب کا پیکا سمیت تمام کالے قوانین کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی، کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کے جانے سے ہی پارلیمنٹ کے دروازے پر لگا تالا کھلے گا، عمران صاحب کے خوف ہے کہ پارلیمنٹ کی کرسیاں الٹا دیں، قالین اکھاڑ دیئے، ان شاءاللہ تمام کالے قوانین کو بھی اسی طرح اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جتنی مرضی کرسیاں الٹائیں، قالین اکھاڑیں، کالے قانون جاری کریں، آپ کی کرسی الٹنے سے نہیں بچ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن یوکرین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر