خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ڈی آئی خان، مردان اور چارسدہ میں مختلف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دریا پل ڈی آئی خان پر ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے 600 کلو سے زائد ناقص گوشت برآمد کرکے موقع پر ہی تلف کردیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردان میں گڑ گھانیوں کا معائنہ کرکے چینی اور مضر صحت کیمکلز کی ملاوٹ پر بھی ایک گڑ گھانی سیل کرکے دو افراد گرفتار کرلیے ہیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ گڑ میں چینی اور کیمکلز کی ملاوٹ پر چارسدہ میں ایک گڑ گھانی بھی سیل کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں 300 کلو سے زائد باسی مچھلی برآمد کرکے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
