Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے سیریز،پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو بھارت کے ہاتھوں شکست

Now Reading:

ون ڈے سیریز،پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو بھارت کے ہاتھوں شکست

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز  بھارت کے سامنے بے بس رہی اور پوری ٹیم 176 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 57 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،فابیئن ایلن 29، ڈیرن براوو اور نکوہلس پورن نے 18،18 رنز بنائے جبکہ کپتان کیرن پولارڈ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے چاہل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،سندر نے 3 وکٹیں حاصل کیں،پراسدھ کرشنا 2 جبکہ محمد سراج نے 1 وکٹ حاصل کی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا ہدف بھارت نے با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر  28 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے کپتان روہیت شرما 60 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،سوریا کمار یادو 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہےجبکہ ایشان کشن نے 28 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  جوزیف نے 2 جبکہ اکیل حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر