خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک وژن کا نام ہے۔
پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو بلیک میل کرنے والے بس دعوتوں سے خوش رہیں
انہوں نے کہا کہ آج دو کرپٹ گھرانوں نے عوام کی لوٹی دولت سے عشائیہ کیا، جیسے “وی سی آر” کا دور ختم ہوگیا ویسے پی ڈی ایم کا دور بھی ختم ہوگیا۔
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ مولانا، زرداری، شہباز کی کیسیٹ سے صرف این ار او کا رونا سنائی دیتا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ بچہ بچہ سمجھتا ہے اپوزیشن وزیراعظم کے دورہ روس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، عمران خان نے اس کرپٹ ٹولے کی دوڑیں لگوادیں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار میں کرپٹ ٹولے نے ملک کو ہر لحاظ سے برباد کیا، دونوں گھرانے قوم کو غلام ابن غلام بنانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک وژن کا نام ہے، وزیراعظم جائیدادوں کے بجائے قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
