Advertisement
Advertisement
Advertisement

لتا منگیشکر کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا خراج عقیدت

Now Reading:

لتا منگیشکر کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا خراج عقیدت
اپوزیشن

فن گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والی برصغیر کی لیجنڈ ری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 لتا منگیشکر کے انتقال پر پاکستانی سیاسی رہنماؤں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاکہ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک ایسے گلوکار سے محروم ہوگئی جس نے اپنی سریلی آواز سے نسلوں کو مسحور کیا۔

 انہوں نے مزید کہاکہ میری نسل کے لوگ اس کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوکارہ لتا منگیشکر کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ نصف صدی سے زائد اپنی آواز کا جادو جگا کر لتا منگیشکر نے کروڑوں انسانوں کو اپنے سنگیت کا گرویدہ بنایا۔

Advertisement

چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہےکہ آنجہانی لتا منگیشکر برصغیر میں موسیقی کی ایک پہچان تھیں، فلمی صنعت کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لتا منگیشکر کے گیت، ان کے نغمے اور سُر کبھی فراموش نہیں کئے جاسکیں گے۔

بلاول بھٹونے مزید کہاکہ لتا منگیشکر کی وفات دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کے لئے ایک گہرا صدمہ ہے۔

فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر