
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کو سپریم کورٹ سے رجوع کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کے دو ریفرنسز میں نیب دائرہ اختیار کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کو سپریم کورٹ سے رجوع کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں۔
ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دائرہ اختیار پر کوئی بھی سوال عملدرآمد بنچ کے سامنے اٹھایا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں یہ پیراگراف موجود ہوتے ہوئے ہم ہائیکورٹ میں کیسے فیصلہ کرسکتے ہیں؟
وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں اس پیراگراف کی تشریح کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیےکہ آپ کو پہلے بھی اسی لیے مہلت دی تھی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے۔ اب کیا کریں ہم اسی بنیاد پر آپ کی اپیلیں خارج کردیں؟
عدالت نے کہا کہ انتیس مارچ تک سپریم کورٹ عملدرآمد بنچ سے ہدایات لے کرآگاہ کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارک لین اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں دائرہ اختیار کیخلاف اپیلوں پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔
عدالت نے بلال شیخ کی سندھ بنک کیس میں دائرہ اختیار کیخلاف بھی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔
چیف جسسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے اپیلوں پرسماعت کی۔
احتساب عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنسز ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News