 
                                                                              بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شیخ رشید نے انگلینڈ کے خلاف انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر ان کی متعدد حلقوں میں تعیف کی گئی۔ شیخ رشید نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 94 رنز بنائے تھے۔
سابق کرکٹر وائی وینوگوپالا کا ان کے حوالے سے کہنا ہے کہ شیخ رشید ایک پراعتماد اور ذہنی طور پر مضبوط کھلاڑی ہیں۔ ان کا مستقبل بہت روشن ہے اور وہ مستقبل میں بھارت کے لیے کھیلنے والے سب سے ذہین کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے۔

آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نوجوان کرکٹر کے لیے ان کے کارنامے پر 10 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
وہیں بی سی سی آئی نے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو چالیس چالیس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ میں نے اتنی رقم اب تک نہیں دیکھی ہے۔
شیخ رشید نے سال 2022 کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران بھارت کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے کے بعد چار چاند لگ چکے ہیں اور یہ جیت کھلاڑیوں اور کوچز کے درمیان تعلق کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
بلے باز نے ٹھوس مزاج کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ میں تینوں ناک آؤٹ گیمز میں بھارتی ٹیم کے لیے اہم اننگز کھیلی۔

رشید نے کریک بز کو بتایا کہ ’ہم نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا ہے۔ یہ جیت کھلاڑیوں اور کوچز کے درمیان تعلق کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم یہاں (کیریبین میں) ایک خاندان کی طرح رہیں۔ مجھے اپنے کھیل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور میں اس پر کام کروں گا۔
رشید نے بنگلہ دیش کے خلاف کوارٹر فائنل میں کم اسکور کرنے والے لیکن زیادہ شدت کے تعاقب میں 26 رنز بنائے اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں اچھی رفتار سے 94 رنز کی اننگز کھیلی اور پھر میچ میں ٹھوس 50 رنز بنا کر میچ کو ترتیب دیا۔
رشید نے اس مشکل وقت کو بھی یاد کیا جب انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران کووڈ۔19 مثبت ہونے کا تجربہ کیا۔ انہوں نے اس مشکل مرحلے میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر سپورٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے ٹورنامنٹ میں ایک اور موقع ملے گا۔ میں نے ٹورنامنٹ میں مزید حصہ لینے کی امید چھوڑ دی تھی۔ باقاعدگی سے جانچ اور 15 دن کا قرنطینہ کیا اور میں نے سوچا کہ ٹورنامنٹ میرے لئے ختم ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر معاون عملے نے ہماری اچھی طرح مدد و حمایت کی اور ہمیں حوصلہ دیا۔ ہم تنہائی میں تھے اور وہ باقاعدگی سے ویڈیو کالنگ کرتے تھے اور ہمیں سمجھانے کی کوشش کرتے تھے کہ اسے ایک مختصر وقفے کے طور پر سمجھا جائے نہ کہ کووڈ کی وجہ سے بڑا خلل۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 