Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا ناصر جمپ پر چائنہ کٹنگ سمیت غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم

Now Reading:

عدالت کا ناصر جمپ پر چائنہ کٹنگ سمیت غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ناصر جمپ پر چائنہ کٹنگ سمیت غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ سےغیر قانونی تجاوزات اور چائنہ کٹنگ کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ناصر جمپ پر قانونی تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کا خاتمہ 45 روز میں کرایا جائے۔ تجاوزات کے خاتمے کرکے ایس بی سی اے عمل درآمد رپورٹ پیش کرے۔

حمیرا آفتاب ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق عدالتی حکم کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، عمل درآمد نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایس بی سی اے سے استفسار کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کرتے؟ جیسے پولیس گشت کرتی ہے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے گشت کرتے ہیں ؟

Advertisement

عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ کسی کے گھر کے دروازے پر بجری کے ساتھ گدھ گاڑی نظر آئے تو اتھارٹی والے فوری پہنچ جاتے ہیں۔ اتنی بڑی عمارتیں ایس بی سی اے والوں کو کیوں نظر نہیں آتی ؟ رپورٹ میں ذمہ دار انسپیکٹر اور دیگر افسران کا نام ضرور لکھیں پتہ چلے کے کس نے یہ غلط کام کیا ہے۔

وکیلِ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالت اس سے قبل بھی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دے چکی ہے۔ ناصر جمپ پر 180 گز کے پلاٹ کو غیر قانونی طور پر دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ 90,90 گز کے چھوٹے پلاٹوں پر چھ چھ منزلہ عمارتیں بنائی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر