
باچا خان ایئرپورٹ پر کورونا کی تشخیص کیلئے قائم لیبارٹریز میں غیر معیاری سہولیات کا انکشاف ہوا ہے۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق لیبارٹریز میں کورونا کی تشخیص کے لیے کٹس غیرمعیاری ہیں اور غیرتربیت یافتہ عملے کی تعیناتی ہوئی ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ لیبارٹریز میں مسافروں کے ٹیسٹوں کا ریکارڈ کا انتظام بھی موجود نہیں ہے جبکہ لیبارٹریز کی غفلت اور ناتجربہ کاری کا انکشاف ایئرپورٹ مینیجر کے جاری مراسلے میں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایئر پورٹ پر قائم لیبارٹریز میں بد انتظامی پر اجلاس بھی طلب کرلی گیا ہے۔
ایئرپورٹ پر موجو دتمام ایئرلائن اسٹیشن مینیجر، ہیلتھ افسر اور تمام لیبارٹریز انتظامیہ کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ نے سنگین صورتحال اختیار کر لی،گزشتہ روز ملک بھر میں مزید 42 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 372 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، سندھ میں 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، بلوچستان میں 34 ہزار 557، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News