وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم پر طنزیہ ٹوئٹ کی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔
اسد عمر نے فاتحانہ انداز میں کہاکہ ’زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا‘۔
Advertisementگھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں. پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومت الیکشن میں تحریک انصاف کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں شکست. زبردست علی امین گنڈاپور. چھا گیا چیتا
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 13, 2022
واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کی حکومت کو آج یا کل تسلیم کرنا ہی پڑے گا، وزیراعظم
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کاوزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
