
پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر جھوٹے اور من گھڑت کیسز ہیں، اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست قومی مفادات کے منافی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اپوزیشن کی منفی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں نے استعفوں اورلانگ مارچ کے نعرے لگائے ، عدم اعتماد کا شوشہ لانگ مارچ سے راہ فرار کے لئے چھوڑا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن کو ہر موقع پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، پنجاب میں اتحادی جماعت کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے ، پنجاب کی 73 فیصد آبادی کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے ہیلتھ کوریج فراہم کردی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مارچ کے آخر تک پنجاب کی پوری آبادی کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس فراہم کردیں گے ، ہر خاندان کوسالانہ 10لاکھ روپے مفت علاج کی سہولت دے رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدام کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کا پروگرام متعارف کرا کر دکھی انسانیت کی حقیقی خدمت کی ہے ، اپوزیشن کی سیاسی انتشار پھیلانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست قومی مفادات کے منافی ہے ، پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
واضح رہے کہ ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی حیدر علی خان، جنید اکبر خان، صالح محمد خان،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News