 
                                                                              “پری زاد” کے مداح اداکار احمد علی اکبر کے “نئے لُک” پر فدا ہوچکے ہیں۔ ہیئر اسٹائل میں حیرت انگیز تبدیلی کے بعد پری زاد سے احمد میں تبدیل ہونے والے اداکار کے حالیہ کلپ پر انٹرنیٹ دیوانہ ہو رہا ہے۔
ناول پر مبنی ڈرامہ سیریل پری زاد، ہاشم ندیم کا تحریر کردہ ہے، یہ سیریل سانوے رنگ کے کردار کے گرد گھومتا ہے۔
مرکزی ہیرو کو اکثر لوگوں کی طرف سے اس کی ظاہری شکل کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
سپر ہٹ ڈرامہ سیریل پری زاد بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ پوری سیریز میں پری زاد کے سفر کو دیکھ کر انتہائی سخت دل لوگوں نے بھی آنسو بہا دئیے۔
پری زاد کا کردار اداکار احمد علی کے نام سے جڑ چکا ہے، کیونکہ اتنی شاندار کارکردگی پیش کرنے کا کریڈٹ صرف احمد کو جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف شو کو ایک بلاک بسٹر بنایا بلکہ اس کردار کو گھریلو نام بنا دیا۔
حال ہی میں اسٹار کا ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے لُک میں تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ وہ مشہور ہیئر اسٹائلسٹ شمل قریشی سے بالوں کا میک اوور کرا رہے ہیں۔
احمد علی اکبر ایک پاکستانی اداکار، گلوکار، اور قومی سطح کے سابق ٹینس کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے 13 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈرامے اسٹاپ واچ سے ٹیلی ویژن کی شروعات کی۔
اکبر نے اپنے پیشہ ورانہ ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز 2014 میں کیا، تب سے انہوں نے کئی سیریز میں اداکاری کی ہے۔
وہ پری زاد، عہد وفا، یہ رہا دل، لال کبوتر، اور بہت کچھ کے لیے جانے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 