صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے ساتھ تھا ،نہ ہوگا اور نہ رہے گا۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مظفرآباد میں یادگارشہدا کا افتتاح کیا اور یادگار شہدا سے ملحق گیلری کا دورہ بھی کیا۔
عارف علوی نے یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کی جنگ جاری ہے ، کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آئین تبدیل کیا ، کشمیر بھارت کے ساتھ تھا ،نہ ہوگا اور نہ رہےگا ، بھارت نے خواتین کے ساتھ جبری زیادتیوں کوہتھیار بنایا ، بھارت خود کوسیکولرکہتا ہے مگر درحقیقت وہ انتہا پسند سوچ رکھتا ہے۔
صدرمملکت نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بات تو ہوہی نہیں رہی،مفادات کی جنگ جاری ہے ، پاک افواج نےبھارت کوجواب دیا اگر ہاتھ اٹھاؤ گے تو ہاتھ کاٹ دینگے ، بھارت میں ہندوتواسوچ ہے، نفرت کو مزید بڑھایا جارہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے مظفرآباد میں یادگار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدوجہدآزادی کو کسی بھی قیمت میں ٹھنڈا نہیں پڑنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کو یاد رکھنے کیلئے ہم کشمیر میں میوزیم بنائیں گے ، یادگار ہمیں شہدا کی یاد دلاتی ہے ، اب تک ایک لاکھ لوگ شہید ہوئے ، ہزاروں کشمیریوں کو گمنام قبروں میں دفنایا گیا۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، یادگار شہدا کی تقریب میں شرکت میرے لیےاعزاز ہے ، شہید کبھی مرتا نہیں ، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
